ملتان ( لیڈی رپورٹر )معروف سماجی رہنما طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ خواتین ماں،بہن،بیٹی کے خوبصورت رشتوں میں رہتے ہوئے امن کیلئے کام کر سکتی ہیں امن سے ہی معاشی و سماجی ترقی ممکن ہے جس سے معاشرے آگے بڑھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویمن فورم کے زیر اہتمام لابنگ سیشن برائے امن کے حوالہ سے صنعت زار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بلقیس زاہد،زہرہ سجاد زیدی،عابدہ بخاری،یاسمین خاکوانی،مس فوزیہ،مس زوہا،پروین نیاز،زاہدہ جہاں ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی۔ زہرہ سجا زیدی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویمن فورم کا امن کیلئے کردار قابل تحسین ہے
امن سے ہی معاشی و سماجی ترقی ممکن ہے:طاہرہ نجم
Nov 20, 2021