کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز نے اپنی ایک پرانی تصویر پر معافی مانگی ہے جس میں وہ ایک فینسی ڈریس پارٹی میں بلیک فیس(چہرے کو سیاہ کیے ہوئے)نظر آرہے ہیں۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انھوں نے اپنے اس اقدام کو احمقانہ اور لاپرواہی پر مبنی قرار دیا۔ برطانوی اخبار دی سن نے یہ تصویر جمعرات کو شائع کی اور کہا کہ یہ 2009 میں ایک نئے سال کی پارٹی کے دوران بنائی گئی تھی۔ 32 سالہ کرکٹر کے مطابق انھوں نے یہ آنجہانی ریپر(ایک افریقن امریکی قسم کا موزیکل ایونٹ) توپیک شاکور (سیاہ فام گلوکار و موسیقار) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا تھا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ توپیک ان کے پسندیدہ میوسیقار تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، اسی لیے میں نے ان جیسا لباس اور حلیہ بنایا تھا۔
معافی مانگ لی