کراچی(کامرس رپورٹر)مصر نے پاکستان کے 10مذبحہ خانوںسے گوشت در آمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مصر کے محکمہ ویٹرنری نے پاکستا ن کے 10مذبحہ خانوںسے گوشت درآمد کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے ،ان مذبحہ خانوں میںپے کے لائیو اسٹاک اینڈ میٹ،ٹاٹا بیسٹ فوڈ لمیٹڈ،فوجی میٹ لمیٹڈ،الشہیر کارپوریشن،دی آرگینک میٹ کمپنی،تازج میٹ اینڈ فوڈ،عابدین انٹرنیشنل اور زینتھ ایسوسی ایٹ شامل ہیں۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے 10 مذبحہ خانے مبارک باد کے مستحق ہیں، مصری ویٹرنری حکام نے یہ فیصلہ آڈٹ کے نتیجے میں کیا ہے،یہ جغرافیائی اور مصنوعات کی تنوع کی ہماری پالیسی کا ایک حصہ ہے، مشیر تجارت نے امید ظاہر کی کہ ملکی برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پوری رفتار سے آگے بڑھیں گے کیونکہ اس شعبے میں برآمد کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔