لاہور(کامرس ڈیسک) نیسلے پاکستان نے اپنے عالمی وژن کے مطابق کلین گلگت اینڈ ہنزہ پراجیکٹ کے تحت اپنی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے ہنزہ میں 100 فیصد ری سائیکل کئے گئے بینچ اور کوڑے دان نصب کردیے ۔کلین گلگت اینڈ ہنزہ پراجیکٹ نیسلے پاکستان ، گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( GBWMC) اور KADO کا ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے مشترکہ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے تحت 2021 میں200,000 کلوگرام پلاسٹک کے ویسٹ مینجمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گلگت اور ہنزا کیلئے ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ سسٹم پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جو 2025 تک 1000ٹن ہوجائے گی جس سے علاقہ کو کچرے سے پاک بناکر خطے میں ذمہ دار سیاحت کے فروغ کو ممکن بنایاجاسکے گا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، محمد علی رندھاوا ، سیکرٹری داخلہ، حکومت گلگت بلتستان نے کہا’ ہم کاروپوریٹ اور نجی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ نیسلے پاکستان کی طرح ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے آگے آئیں ، ہم اس طرح کے منصوبوں پر انہیں سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔ ‘‘اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وقار احمد ، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی ، نیسلے پاکستان نے کہا’’ہم پیکیجنگ کے کچرے سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے اپنے اقدامات کو تیز کررہے ہیں۔’ ہمارا یہ وژن ہے کہ ہماری پیکیجنگ بشمول پلاسٹک کو نہ زمین اور نہ ہی سمندروں میں ٹھکانے لگایا جائے۔ہمیں خوشی ہے کہ یہ بینچ اور کچرے دان 100 فیصد ری سائیکل پلاسٹک ویسٹ سے بنائے گئے ہیں جو سرکلر اکنامی کے فروغ کی طرف ایک قدم ہے ۔یہ بنچ اور کوڑے دان ہنزہ کے معروف سیاحتی مقامات پر ویسٹ مینجمنٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے نصب کئے گئے ہیں۔رواں سال کے اوائل میں نیسلے پاکستان ہنزہ اور گلگت میں کچرے اور پیکجنگ کی کمپرسنگ اور بیلنگ کیلئے دو مشین نصب کی تھیں ۔ مزید برآں نیسلے پاکستان نے گلگت اور ہنزہ میں ضلع کونسلوں کومقامی افراد میں تقسیم کرنے کیلئے دوبارہ قابل استعمال بیگ بھی عطیے کئے تھے ۔ وقار احمد نے کہا’’پیکجنگ کے کچرے سے نمٹنے کیلئے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے اور ہم کچرے کو کم کرنے، دوبارہ قابل استعمال بنانے اور ری سائیکل کرنے کیلئے بہتر سلوشنز تلاش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہم نے 2025 تک پلاسٹک پیکیجنگ کو 100 فیصد دوبارہ قابل استعمال بنانے یا ری سائیکل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔‘‘نیسلے پاکستان کایہ منصوبہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف12اور 17برائے ریسپانسیبل کنزمپشن ، پروڈکشن اینڈ پارٹنرشپ کے مطابق اپنے ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ کو بہتر بناکر پیکجنگ کے کچرے کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔نیسلے نئے پیکجنگ کی تیاری ، کچرے سے پاک مستقبل اور رویوں میں تبدیلی لانے پر مبنی اپنی سوچ کے ساتھ عالمی سطح پر پیکجنگ کے کچرے کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے مدد دینے میں اہم کردار اداکررہا ہے ۔
نیسلے پاکستان