ووٹر لسٹوں کی میعادی تصدیقی  مہم کی کامیابی کیلئے میڈیا کردار  ادا کرے: عدنان ظفر

Nov 20, 2021

 لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد عدنان ظفر خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن نعمان مسعود خان کے مابین عوامی آگاہی کے امور پر بات چیت ہوئی الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں کی حالیہ جاری میعادی تصدیقی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیاگیا کہ ووٹر لسٹوں کی میعادی تصدیقی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا کردار اداکرے۔

مزیدخبریں