میلسی(نمائندہ نوائے وقت) محلہ رحمانیہ میلسی شہر کے رہائشی محمد عامر نے بتایا کہ وہ کالونی روڈ پر ایک سبزی کی دکان پر ملازم ہے اور محدود تنخواہ کے ذریعے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال رہا ہے 9 ماہ قبل اس کے چار سالہ بیٹے عبد المنان کو بخار ہوا تیز بخار دماغ پر اثر انداز ہوا اور مسلسل جھٹکے لگنے کی وجہ سے بچہ اعصابی کمزوری کا شکار ہو گیا اور اب اس کے پائوں مڑ چکے ہیں نہ تو وہ بیٹھ سکتا ہے اور نہ ہی خود سے اٹھ کر چل پھر سکتا ہے 3 بچوں کا باپ ہوں غربت کے باعث علاج کی سکت نہیں اس نے مخیر حضرات ، بیت المال کے حکام، صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کے علاج کا سرکاری سطح پر انتظام کرایا جائے بصورت دیگر میرا کمسن بیٹا ہمیشہ کیلئے معذور ہو کر رہ جائیگا ۔