گوجرانوالہ:چیمبر آف کامرس کے برسراقتدار گروپ میں اختلافات


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس کے برسراقتدارگروپ میں اختلافات شروع،ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرچوہدری محمد انیس مستعفی ٰ، چوہدری محمد انیس نے صدرچیمبر آف کامرس کولکھے تحریری استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذاتی کاروباری مصروفیات سے مزید ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انیس کے اپنے گروپ قائد ضیاء اللہ عرفانی اور سابق صدر چیمبر میاں عمر سلیم سے اختلافات پیدا ہوچکے تھے جس بناء پر انہوں نے استعفی دیا۔گذشتہ روز انہوں نے ضیاء اللہ عرفانی سے ملاقات بھی کی اور انہیں کہا کہ ان کی طرف سے ایگزیکٹو ممبر شپ کی جو امانت میرے سپرد کی گئی تھی میں اسے واپس کرنا چاہتا ہوں جس پرضیاء اللہ عرفانی نے بھی انہیں نہ استعفی دینے سے روکا اور نہ ان کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن