کوئٹہ (اے پی پی) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی زیر صدارت محکمہ کی کارکردگی اور فیوچر پلان سے متعلق اجلاس ہوا ۔اجلا س میں دونوں محکموں (املاک مواصلات )کی کارکردگی،مختلف ترقیاتی منصوبوں ،املاک اور سڑکوںکی تعمیر و مرمت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلی کی پوسٹ پر تعینات محکمہ کے 13000 ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے گا ۔اب تنخواہ صرف ان کو ملے گی جو فرض شناسی سے کام کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے۔