سبی ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنرسبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی ، اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہاکہ سبی میں خسرہ اور روبیلا کے خلاف قومی مہم کو ہر صورت کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کو موثر بنارہے ہیں خسرہ اور روبیلا بچوں کی زندگی کے لئے خطرہ بنا جاتی ہے اپنی نئی نسل کو خطرناک امراض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری بنتی ہے اس سلسلے میں لاپرائی کسی صورت قبول نہیں کریں گے قومی کاز کو کامیاب بنانے کے لئے والدین علماء کرام سول سوسائٹی کے افراد میڈیا کے نمائندگاں اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اپنے پھول جیسے بچوں کی صحت کی حفاظت کے لئے اپنا رول پلے کریںاس موقع پر ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے بتایا کہ سبی میں15 تا27نومبر سے شروع ہونے والی قومی مہم میںایک لاکھ سے زائد9ماہ سے لے کر 15سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی وبا سے بچانے کے لئے ویکسین لگائی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ ایسی وبائی امراض کی روک تھام اور عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت تمام وسائل کو بروئے کار لارہا ہے تاکہ صحت مند زندگی بسر کی جاسکے ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے قومی مہم کے حوالے سے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا کی ویکسین تربیت یافتہ عملے گھر گھر جاکرخسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگارہے ہیں ریلوے اسٹیشن ، بس و منی اڈوں اہم شاہراہوں ٹول پلازہ پر محکمہ صحت کی موبائل ٹیمیں اپنی ذمے داری پوری کررہی ہیں ۔
بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور پولیو کے قطرے ضرور پلائیں:ڈپٹی کمشنرسبی
Nov 20, 2021