کے زیراہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے چہلم کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتماملاہور (نیوز رپورٹر) اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ انتظامیہ کے زیراہتمام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے چہلم کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کیلئے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔جس میں اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر مفتی مولانا مبشر نظامی ، مولانا عبدالرحمن ، سید عبد الکبیر آزاد، پی ٹی آئی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان، مرزا صادق جرال، شوکت ورک ، سہیل مغل ، سعید احمد ، محمد اعجاز بٹ، اظہار احمد ، ڈاکٹر طارق مرزا ، شاہد بیگ ، الحاج محمد نعیم چٹھہ، قاری سلیم عطاری ، قاری امجد قادری ، الحاج سلیم ہاشمی اور فیصل ملک نے شرکت کی. مفتی مبشر نظامی نے کہاکہ اللہ کے ہاں مخلوق خدا کی خدمت کا بہت بڑا اجر ہے۔ غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی شخصیت پاکستان پر اللہ کا خاص انعام ہے۔ الحاج قیصر امین بٹ نے کہاکہ ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مشن بہت جلد پایا تکمیل کو پہنچے گا ۔اکتوبر 2022 میں ڈاکٹر دینا ہسپتال کا افتتاح کریں گی۔