اد
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کیلئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بعد اب بھارت کے دیگر حصوں میں بھی مسیحی کمیونٹی اور مسلمانوں کو چن چن کر جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ نہیں او رانکے گھروں کو جلایا جارہا ہے ، ہندو انتہا پسند کھلے عام مسیحیو ں اور مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں جس پر عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی خاموشی معنی خیز ہے جو انکے بھارت نوا ز ہونے کا پتہ دے رہی ہے۔