علی پور +علی والی(نامہ نگار)پولیس کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلے چھاپے پانچ اشتہاری فرار سہولت کار گرفتارمقدمات درج دوسفارش پر رہا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر علی پور پولیس نے مخبری پر مجرمان اشتھاری چوری ڈکیتی چھاپے مارے تو جمیل پولیس پارٹی کو دیکھ کر اپنے دوست کوڑاولد غلام شبیر حجانہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ھو گیا تھانہ صدر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر بستی بندے شاہ اشتھاری کوڑی اپنے دوست عامر کے ھمراہ ھوٹل پر چائے پی رہا تھا پولیس تھانہ صدر کی گاڑی کو دیکھ کر دوست سمیت فرار ھو گیا۔ ایوب اشتھاری کو پولیس نے پکڑنے کی کوشش کی تو اپنے دوست فدا حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا اسی طرح ظفر اقبال نے اشتھاری عارف کو چائے کے ہوٹل پر پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا تو وہ بھی پولیس کو دیکھ کر اپنے دوست سیفل کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ھو گیا پولیس نے مجرمان اشتھاریوں کو فرار کرانے پر پانچ افراد کے خلاف بجرم 216 کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم دو افرار کو سفارش پر رہا کر دیا علی پور لے عوامی سماجی حلقوں کے مقدمات کے مدعیوں نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے چوری ڈکیتی اور قتل میں مطلوب سرکل کے سینکڑوں مجرمان اشتھاریوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ہے۔
5 اشتہاری فرار