ہالینڈ: کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج، پولیس نے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلا دیں

Nov 20, 2021 | 12:58

ویب ڈیسک

ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے گولیاں چلادیں۔ایک عالمی خبر ایجنسی کے مطابق کئی عرصے سے جاری کورونا پابندیوں سے تنگ آکر ہالینڈ کی عوام نے سڑکوں کا رخ کیا تاہم مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے فائرنگ کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے سڑکوں پر جلا گھیراو کیا اور فائر کریکر بھی استعمال کیے جب کہ پولیس کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوگئے اور ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے بھی متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کی ایک سڑک پر رات کے وقت ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس دوران 7 افراد زخمی بھی ہوئے  جن میں پولیس افسران بھی شامل تھے۔نیدرلینڈز کی حکومت کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، جمعہ کو ملک میں 21 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، حکومت کی جانب سے نئی کورونا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جس کے مطابق مخصوص مقامات پر صرف ان ہی لوگوں کو جانے کی اجازت ہے جو مکمل ویکسی نیشن کرا چکے ہیں.

مزیدخبریں