آسٹریا نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک بار پھر لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان آسٹرین چانسلر الیگزینڈر شیلنبرگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔الیگزینڈر شیلنبرگ کا کہنا تھا کہ یکم فروری سے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کا منصوبہ ہے، اس لیے شہری فروری سے پہلے پہلے ویکسین لازمی لگوائیں۔آسٹرین چانسلر کے مطابق لاک ڈاﺅن کا دورانیہ کم سے کم دس دن اور زیادہ سے زیادہ بیس دن تک ہوسکتا ہے۔ آسٹرین حکام نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے پہلے ہی لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا تھا۔
کورونا کے بڑھتے کیسز،آسٹریا کا ایک بار پھر لاک ڈاﺅن کے نفاذ کا اعلان
Nov 20, 2021 | 14:53