آندھرا پردیش میں مسلسل بارشوں اورسیلاب سے 15 افراد ہلاک

Nov 20, 2021 | 15:46

ویب ڈیسک

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث 15 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ لاپتہ ہو گئے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مبینہ طور پر سیلاب نے ریاست کے چار اضلاع چتور، کڑپہ، کرنول اور اننت پور میں تباہی مچا دی، جس سے زندگی اجیرن ہوگئی۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی تقریبا7 ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔سیلاب کی وجہ سے ریاست کے کئی علاقوں میں ریل اور سڑک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

مزیدخبریں