روسی بمبار طیاروں کی امریکی ریاست الاسکا کے قریب پرواز

Nov 20, 2021 | 16:06

ویب ڈیسک

روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب پرواز کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ روسی ٹی یو 95 اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے الاسکا کے قریب غیر جانبدار پانیوں(بین الاقوامی سمندری حدود)میں 10 گھنٹے طے شدہ پرواز کی۔گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے روسی فضائی حدود کے قریب مغربی فوجی طیاروں کی پرواز کی شکایت کی تھی۔ صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ مغربی اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے روسی سرحد کے 20 کلومیٹر اندر پرواز کی۔روسی صدر نے مزید کہا تھا کہ مغرب روس کی وارننگز کوبہت ہلکے انداز میں لے رہا ہے.

مزیدخبریں