عمران خان اور مودی سے گزارش ہے کہ تمام راستے کھول دیئے جائیں:نوجوت سنگھ سدھو

عمران خان اور مودی سے گزارش ہے تمام راستے کھول دیں، نوجوت سنگھ سدھو کی میڈیا سے گفتگو

 بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس پنجاب کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ عمران خان اور مودی سے گزارش ہے کہ تمام راستے کھول دیئے جائیں،کرتارپور گردوارا دربار پرحاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں امن کا بھائی ہوں اور صرف محبتیں بانٹنا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھدار انسان ہیں، جنہوں نے مثبت اقدامات کیے ، صرف راہداری ہی نہیں دیگر رستے بھی کھلنے چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک نے جنگ کے بعد اپنی کرنسی ایک کر دی،آج یورو دنیا کی مضبوط ترین کرنسی میں سے ایک ہے،نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ شاہراہ ریشم 34 ممالک کو جاتا ہے اور تجارت کا بڑا راستہ ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان 2019تک آپسی تجارت بحال رہی ، ایک وقت تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بھی چلتی تھی،انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ آزادانہ طو پر آ جا سکیں، مذہبی سیاحت ایک بڑا شعبہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن