بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے10 ہزار302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد34499925سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ملک میں267 نئی ہلاکتوں کے بعد اب تک4لاکھ65 ہزار349 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی مجموعی تعداد124868 ہے۔بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ33909708افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔