مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کے آلے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

مارکیٹ میں بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ بھی مہنگا ہوگیا۔مینول بلڈ پریشر ماپنے کا آلہ 1300 سے بڑھ کر 1600 روپے اورڈیجٹل بی پی آپریٹس کی قیمت 2900 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے ہوگئی۔میڈیکل سٹورز پر بی پی چیک کرنے کی فیس بھی 100 روپے وصول کیجانے لگی،میڈیکل آلات مزید مہنگے ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریض جائیں تو کہاں جائیں،اب تو بلڈ پریشر کی ادویات بھی خاصی مہنگی کردی گئی ہیں۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ٹیکسسز اور ڈالر کا ریٹ بڑھانے سے میڈیکل کا سامان بھی مہنگا ہوگیا ہے۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھنے سے شہریوں میں بلڈ پریشر کا مرض بڑھتا جارہے،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ساتھ مہنگائی پر قابو پائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بھی سوکھ کا سانس لے سکیں۔

ای پیپر دی نیشن