اداکارہ عائزہ خان اپنے مداحوں کے دلوں پرراج کرتی ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت ان کا انسٹا گرام پرسب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلیبرٹی ہونا ہے۔روٹین کی پوسٹس کے علاوہ عائزہ کی انسٹاٹائم لائن ان کےفیش شوٹ سے بھرپور نظرآتی ہے لیکن تازہ ترین پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے بالوں کو نئے اندازمیں سنوارنے کے بعد مداحوں سے ان کی رائے مانگی ہے۔باب کٹ ہیئراسٹائل میں زگ زیگ مانگ کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرنے والی عائزہ نے لکھا، آپ جانتے ہیں کہ مجھے اپنے کالے لمبے بالوں پر فخرہے لیکن میں کچھ عرصے سے انہیں چھوٹا کروانے کا سوچ رہی تھی اور بالآخرمیں نے کچھ عرصے کے لیے ایسا کرلیا۔اپنے نئے انداز سے متعلق فالووورز کی رائے جاننے کی خواہشمند عائزہ نے مزید لکھا، لیکن مجھے آپ لوگوں کی ایماندارانہ رائے چاہیے، اس لیے تبصرہ کریں اور مجھے بتائیں ۔لیکن دیکھنے والے بھی قیامت کی نظررکھتے ہیں، جہاں بہت سوں نے اس بات پرافسوس کا اظہارکیا کہ عائزہ نے اپنے لمبے بال کیوں کٹوائے وہیں بیشتر نے یہ بھی بھانپ لیا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ایسے فالوورز نے اپنے تبصروں میں دوسروں کو بھی بتایا کہ افسوس نہ کریں، اداکارہ اپنے لمبے بال نہیں کٹوائیں گی، یہ وگ ہے۔اداکارہ نے پوسٹ کے اختتام پر ہیش ٹیگ کے ساتھ یہ ہوئی نا بات بھی لکھا جس سے بعض صارفین کو یہ بھی محسوس ہوا کہ شاید وہ کسی پراڈکٹ کی تشہیرکررہی ہیں۔