ملک کے دیگرشہروں کی طرح کراچی میں بھی گھریلوصارفین کوگیس کی بندش کاسامنا ہے،کھانے پینے کی اشیاءتیارکرنے میں خواتین مشکلات کاشکارہیں۔موسم کچھ ٹھنڈاہواتوچولہے ٹھنڈے پڑنے لگے کیونکہ گھریلوصارفین کے استعمال میں آنے والی گیس غائب ہونے لگی۔خواتین نے بتایاکہ نہ صرف دن میں بلکہ رات کے اوقات میں بھی گیس آنے کاانتظارہوتاہے، گیس آئے توکھاناتیارہوورنہ بازارسے ہی خریدناپڑتاہے۔گھریلوصارفین کے استعمال میں آنے والی گیس کےساتھ سی این جی گیس پریشرمیں بھی کمی کی شکائت ہے۔گزشتہ دنوں وفاقی وزیرتوانائی نے بیان دیاتھاکہ سردموسم میں دن میں صرف تین بارگیس میسرہوگی مگریہاں معمولی ٹھنڈنے ہی چولہے ابھی سے ٹھنڈے کردیے ہیں۔