پاکستان نے دوسرے ٹی 20میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 2-0 کی سبقت حاصل کر لی
بنگال ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹو ں پر محض 108رنز بنا سکی‘ شاہین اور شاداب کی 2، 2 وکٹیں
پاکستان نے 109 رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا
پاکستان نے دوسرے ٹی 20میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 2-0 کی سبقت حاصل کر لی ‘پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام بھی کرلی ہے‘ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹو ں پر محض 108رنز بنا سکی‘ شاہین اور شاداب نے 2، 2 ‘محمد وسیم، حارث رو¿ف اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا‘پاکستان نے 109 رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا‘3 چھکوں 2 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار ۔ تفصیلات کے مطابق 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے خلاف بنگلادیش کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری جب سیف حسن کو شاہین آفریدی نے صفر پر آو¿ٹ کیا۔ دوسری وکٹ 5 رنز پرگری جب محمد نعیم کو 2 رنزپر محمد وسیم جونیئرنے آو¿ٹ کیا ، تیسری وکٹ 51 رنز پرگری جب عفیف حسین کو 20 رنز پر شاداب خان نے آو¿ٹ کیا۔چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری جب محموداللہ کو 12 رنز پر حارث رو¿ف نے آو¿ٹ کیا۔ بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 82 رنز پر گری، ناظم الحسن کو40 رنز پر شاداب خان نے آو¿ٹ کیا، میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 88 رنز پرگری اور مہدی حسن کو 3 رنزپر محمد نواز نے آو¿ٹ کیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم، حارث رو¿ف اور محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ میچ سے قبل بابراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے بلے بازوں کی کارکردگی سے خوش ہوں، فخر اور نواز نے اچھی بیٹنگ کی، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔ دوسری جانب کپتان بنگلادیش کپتان محمود اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں جو خامیاں تھیں اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے دل چسپ اور سخت مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔