کورونا کے بعد ڈینگی پر اپوزیشن کاسیاست کرنا بے حسی اورسنگدلی کی انتہاء،یہ لوگ انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ سے باز نہیں آئے:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ کورونا وباء کے بعد ڈینگی پر اپوزیشن کاسیاست کرنا بے حسی اورسنگدلی کی انتہاء ہے۔اپوزیشن عناصر مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیں آئے۔اپوزیشن کی جانب سے موجودہ حالات میں سیاست چمکانا افسوسناک ہے -یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت کا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپوزیشن عناصر کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن