وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ اور سیریز میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد بنگلہ دیش میں بھی شاندار کھیل پیش کیا-کھلاڑیوں نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی سے قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے خلاف فتح کا کریڈٹ قومی کھلاڑیوں کی بہترین باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کو جاتا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔فخر زمان اورمحمد رضوان نے بہترین بلے بازی کر کے پاکستان کو فتح دلائی-انہوں نے کہاکہ ٹی 20 سیریز جیتنے پر کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔امید ہے کہ تیسرے ٹی 20 میچ میں فتح حاصل کرکے قومی کرکٹ ٹیم کلین سویپ کرے گی۔