وزیراعظم کے ترجمان معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزارتِ اعلیٰ کے 10برسوں میں شریف خاندان کے اثاثے 70 گنا بڑھے، حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 3ہزار گنا اضافہ کالے دھن سے ہوا،منی لانڈرنگ کے چمپئن سلمان شہباز کے اثاثے 8ہزار گنا بڑھے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کل تک تو آپ کہتے رہے کہ میرے بچے کیسے ارب پتی ہوئے مجھے نہیں پتا، کچھ دن پہلے آپ نے مفرور بیٹے کے لندن بینک اکاؤنٹ ایکٹیویشن پر بھنگڑے ڈالے اورآج ایک بار پھر اپنے بیٹوں کی دولت سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ یہ شوبازیاں بہت ہو چکی، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دینا ہوگا ،نااہل شریف کرپشن سے بنائی ہوئی جائیدادوں کی رسیدیں دینے سے قاصر ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ،ججز کو دھمکانا اور مرضی کے فیصلے کروانا شریف خاندان کی سیاسی رِیت رہی ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ شریف خاندان نے کرپشن کیساتھ ساتھ لوگوں کو گمراہ بھی کیا،شریف خاندان پاکستان کا سب سے منظم مافیا ہے یہ کبھی اپنے پیسوں کا حساب نہیں دیں گے۔
وزارتِ اعلیٰ کے 10برسوں میں شریف خاندان کے اثاثے 70 گنا بڑھے۔شہباز گل
Nov 20, 2021 | 18:24