اسلا م آبا د ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان اور روس کے درمیان سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے سے باضابطہ خط و کتابت شروع ہو گئی ۔ سفارتی ذرائع کے مطا بق روس کی جا نب سے دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی تاہم پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوگیا ہے اور روس کو بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے تاہم خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں۔
پاکستان ، روس میں سستا تیل، گیس خریدنے کیلئے باضابطہ خط و کتابت شروع
Nov 20, 2022