ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو  پہلی بار عام انتخابات میں شکست کا سامنا

کوالالمپور (نوائے وقت رپورٹ) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو عام انتخابات میں شکست ہو گئی۔ مہاتیر محمد کو 53 سالہ کیریئر میں پہلی بار شکست ہوئی ہے۔ ملائیشیا میں قبل ازوقت عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمران اتحاد کا اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے اتحاد سے کڑا مقابلہ ہوا۔ سابق وزیراعظم محی  الدین یاسین کا اتحاد بھی انتخابی مقابلے میں شامل ہے۔  حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 122 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن