لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ لاہور شہر کی تمام سڑکوں کے مکمل پیچ ورک کیلئے جامع شیڈول مرتب کیا جائے اور ہر ٹاو¿ن میں ہر ماہ کم ازکم دو دن پیچ ورک کیلئے مختص کئے جائیں۔ وہ ہفتہ کے روز اپنی زیر صدارت ٹاو¿ن ہال لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔لاہور کے تمام ٹاو¿نز کے صدور اور افسران نے شرکت کی جبکہ لاہور شہر میں پیچ ورک، تجاوزات اور سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف میٹرو پولیٹن آفیسر علی عباس نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت وبحالی کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے اور تجاوزات کےخلاف موثر مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں نقشے کے بغیر عمارتوں کی تعمیر سختی سے روکی جائے کیونکہ لاہور میں عمارتوں کا نقشہ تعمیر کے بعد منظور کرانے کی شکایات عام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی افسران عوام کے مسائل تندہی سے حل کریں اور یہ سمجھ لیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کہیں نہیں جا رہی بلکہ لاہور تو اب پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔ وزیر بلدیات نے مزید تاکید کی کہ افسران عوامی نمائندوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹیریل کے استعمال کی شکایات پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار اور افسران کی کارکردگی کا ہر ماہ خود جائزہ لوں گا۔
سڑکوں کے پیچ ورک کیلئے جامع شیڈول مرتب کیا جائے: محمود الرشید
Nov 20, 2022