دوسروں کو چور، ڈاکو کہنے والے عمران خان خود چور نکلے: عظمیٰ بخاری 

Nov 20, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان نے اپنی زندگی کے اڑسٹھ سال میں اتنی کمائی نہیں کی جتنی ایک سال میں کی۔ عمران خان دوسروں کو چور ڈاکو کہتے تھے خود چور اور ڈاکو ہیں۔عمران خان کو آج تازہ تازہ پتہ لگا ہے کہ امریکہ سپر پاور ہے، کل تک عمران خان اللہ تعالی کو سپر پاور کہتے تھے،آج کون سی حقیقی آزادی لینے کے لئے اسلام آباد جارہے ہو معاف کردو بس۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ توشہ خانہ کو عمران خان ریاست میں بیت المال کہا کرتے تھے،عمران خان کی آپ اقتدار کی گھڑی سے ذلالت کی گھڑی تک دیکھ رہے ہیں، منی ٹریل بنی گالہ کی جمائما خان نے راشد خان کے ذریعے عمران خان کو بھیجی تھی، بارہ لاکھ میں تین سو کنال کا بنی گالہ ریگولائز کرلیا گیا، دس کروڑ روپے توشہ خانہ میں سیٹ کی قیمت لگائی جاتی ہے صرف گھڑی نہیں ہے پورا سیٹ ہے، عمران خان کو ایک ہیرا دو ڈھائی سوکا پڑا بڑی قسمت والے ہیں عمران خان۔چور بازار ہوتے ہیں جہاں پر سستی چیزیں بیچی جاتی ہیں،وزیر اعظم دھیان کریں کہ کسی دن کوئی آدمی آہی نہ جائے کہ وزیر اعظم ہاو¿س مجھے بیچا گیا تھا۔


 کاغذات کے مطابق عمران خان نے بیس فیصد میں یہ سیٹ خریدا،یہ سیٹ فرح گوگی کے ہاتھوں باہر بھیج دیا گیا، اب عمران خان ایک رجسٹرڈ چور ہے، نوٹیفیکیشن ہونے کے باوجود پینتیس دن بعد اس شخص نے پچاس فیصد قیمت ادا نہ کی بیس فیصد ادا کی۔اگر عمرفاروق اتنا ہی دو نمبر تھا تو فواد چوہدری اس کے ساتھ بزنس کیوں کررہا تھا، عمران خان کابینہ کی باتیں لیک کرتا رہا عمرفاروق کو کابینہ کی باتیں بتاتا رہا،وہ شخص یہ کہہ رہا ہے کہ پیروڈی کے لئے ایک کلپ بنایا تھا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے بنی گالہ کی سڑک بنائی یہ سڑک پہلے ہی سی ڈی اے بنا چکا تھا۔ عمران خان کہتا تھا میں بہت غریب آدمی ہوں میری قمیض میں سوراخ ہے،مجھے امید ہے کہ نیب قانون کے مطابق اس پر کاروائی کرے گا،امکان ہے کہ جلد ہے فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے جائیں گے، فرح گوگی کو واپس لائے بغیر معاملات حل نہیں ہوں گے،این سی اے برطانیہ کی ایجنسی نے پچاس ارب لوٹی ہوئی دولت واپس بھجوائی عمران خان نے وہ واپس دے دیئے۔ عمران خان پر چھوٹے سے چھوٹے ، بڑے سے بڑی چوری کی۔ تھپڑ کھانے کی حرکتیں ہوں تو عمران خان کو تھپڑ پڑا تھا سنا ہے زمان پارک میں بھی ان کو ایک تھپڑ پڑا ہے۔

مزیدخبریں