اسلام آباد(خبر نگار)ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 42رہی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30ہزار 630ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6ہزار 54ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 9لاکھ 61ہزار 533 کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.69فیصد رہی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 47مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
کرونا