لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹر میں گذشتہ روز اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم ایل ون منصوبہ کے انتظامی امور کے لئے نجی شعبہ سے قابل ترین افراد لینے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں آپٹیکل فائبر پالیسی کا جائزہ لیا گیا اور تکنیکی کمیٹی کو سفارشات جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تیل کی بحفاظت ترسیل کیلئے ڈی کینٹنگ کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے، شرح آمدن بڑھانے کیلیے تیل بردار گاڑیاں مکمل لوڈ کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیل بردار گاڑیوں کی آمد رفت کا وقت کم کرنے کیلئے پی ایس او حکام سے بات کی جائے۔ وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بنکوں سے باہمی مفاہمت و تصدیق کے بعد پنشن کی مد میں غیر تقسیم شدہ 1.42 ارب روپے واپس لے لیے، خواجہ سعد رفیق نے ریکوری کرنے والے افسران کو شاباش دی ہے۔
ایم ایل ون