بھارت،راہول گاندھی کی بھارت  جوڑو یاترا میں بم دھماکے کی دھمکی


ممبئی(اے پی پی)بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی ان دنو ں بھارت جوڑو یارا کر رہے ہیں ۔ اس دوران ایک نامعلوم شخص نے خط لکھ کر یاترا کے دوران بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھمکی کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے ۔ یاترا 28نومبر کی رات ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے خالصہ سٹیڈیم میں پڑھاو ڈالے گی اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں رات کے وقت آرام کے دوران بم دھماکہ ہوسکتا ہے۔ دھمکی پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بھارت،دھمکی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...