راولپنڈ ی (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے )ملک کی غریب عوام پہلے ہی مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ ہیں مہنگی گیس خریدنے پر مجبور کرناعوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کرنے کی سازش تھی، ملک میں غیر یقینی کی صورتحال کی وجہ سے کاروباری برادری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ہم اعلی حکام کاشکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بروقت مداخلت سے تاجروں کا ایک بڑا مسئلہ حل ہو گیا۔ ان خیالات کا اظہارراولپنڈی چیمبرز آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نعیم اشرف نے مرکزی نجمن تاجران واہ کے مرکزی صدر ملک عمر حیات، جنرل سیکرٹری رضوان قمر لون، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سہیل احمد، زیلی مارکیٹ لالہ رخ کے صدر فیصل محمود عباسی، نائب صدر قاضی ظہیر الدین بابر، نائب صدر حمزہ انور اور دیگر تاجروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہا ، تنظےم تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے، ہوٹلز میں ایل این جی کے کمرشل میٹرکی تنصیب کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، تاجروں کے مسائل کے تدارک کے لیے حکومت کی فرینڈلی پالیساں قابل قدر ہیں،ان راہنماوں کا کہنا تھامہنگی ایل این جی استعمال کرنے سے مہنگائی بڑھ جاتی جس کا تمام تر اثر غریب عوا م پر پڑتا۔
ہوٹلز میں ایل این جی میٹر کی تنصیب،تاجروں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا ،نعیم اشرف
Nov 20, 2022