اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے ہنڈی حوالہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے ملزمان جاوید خان، نصر خان اور مراد جان سکنہ لوئر دیر کو سرینگر ہائی وے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 265000 سعودی ریال اور 72000 امریکی ڈالر برآمد کر لئے گئے برآمد ہونے والی کرنسی کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ہے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش نہ کرسکے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔