کھلے مین ہولز موت کے کنویں کا منظر پیش کر رہے ہیں،شہری گر کر زخمی ہو چکے ، سٹریٹ لائٹس بھی خراب ہو گئے


راولپنڈی( محبوب صابر سے)کنٹونمنٹ بورڈچکلالہ کے علاقوں میںکھلے مین ہولز ، صفائی کی ابتر صورت حال،نکاسی آب کا ناکارہ نظام اور سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث شہری مشکلات میں پھنس گئے،کھلے مین ہولز موت کے کنویں کا منظر پیش کر رہے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں ڈھوک چراغ دین، ٹاہلی موہری، کامران کالونی، تلسہ روڈ، ہارلے سٹریٹ، 22نمبر چونگی سمییت دیگر علاقوں میں مین ہول ایسے بھی ہیں جن کے ڈھکن غائب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے رات کو اور دن کے اوقات میںشہری ان میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سڑکوں کے درمیان بھی متعدد مین ہولز کے ڈھکن نہ ہہونے سے گاڑیاںبھی گر جاتی ہیں جن کے ٹائر پھنس جانے کی وجہ سے ناکارہ ہو جاتی ہیں، شہریوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں صفائی کی صورتحال بھی نا گفتہ بہ ہے ، ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ایسے نظر آتا ہے کہ یہاں پر کسی نے کبھی بھی صفائی نہ کی ہو،نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے ان کا گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں پھیل کر بھی مشکلات کا بباعث بننا ہوا ہے، دوسری طرف کینٹ میں نصب کی گئی، سٹریٹ لائٹس بھی خراب ہو چکی ہیں، کئی کے بلب فیوز ہو چکے ہیں، تو کئی کے شیشے ٹوٹ چکے ہیں جن کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، وارداتیں عام ہو چکی ہیں ، شہریوں نے کینٹ بورڈ کے اعلی حکام سے اس ساری صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن