کراچی (نیوز رپورٹر) سینئر نائب صدر پی ایم ایل ن سندھ سعیداللہ خان آفریدی ایڈوکیٹ نے مفتی اعظم پاکستان ،صدر دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک معتدل ،بلند پایہ ،فقیہ اور مفتی سے محروم ہوگیا۔ مفتی رفیع عثمانی کی گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے اپنی تصانیف اور خطبات سے اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کی ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم حضرت کی کامل مغفرت فرمائے ،درجات بلند فرمائے ۔
مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر سعیداللہ خان آفریدی کی تعزیت
Nov 20, 2022