میہڑ ، ڈکیتی کیخلاف انڈس ہائی وے پردھرنا،ٹریفک معطل

Nov 20, 2022


میہڑ (نامہ نگار )میہڑ میں 18 لاکھ ڈکیتی واقعے کیخلاف تاجروں اور شہریوں کا انڈس ہائی وے پر 2 گھنٹے تک دھرنا۔ نعرے بازی۔ٹریفک معطل تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز میہڑ میں 3 روز قبل رائیس ملز مالک تاجر فدا حسین چنہ سے 18 لاکھ ڈکیتی واقعے کیخلاف رائیس ملز کے تاجرو شہریوں فدا حسین چنہ۔ رائیس ملز رہنما نیاز علی برڑو۔ مولانا مجید مہیسر اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر انڈس ہائی وے کے بیٹو بائی پاس موڑ پر 2 گھنٹے تک دھرنا دیا۔ دھرنے کی وجہ سے کراچی اور لاڑکانہ کی طرف آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔ گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ڈہرنے کے شرکاءنے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ جبکہ مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن قبل دن تہانہ بی سیکشن کی حدود میں دھاڑے گاﺅں کوٹھی کہوکہر کے رہائشی اور رائیس ملز مالک فدا حسین چنہ میہڑ میں ایک نجی بینک سے 18 لاکھ نکلوا کر جا رہا تھا تو اسکول روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے اسے یرغمال بناکر 18 لاکھ نقدی رقم اور موبائیل فون سیٹ چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ پولیس تا حال تک ملزمان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔ میہڑ میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ کچھہ دن بھی ڈاکوں نے سیندھل مہیسر کے علاقے میں آٹا چکی مالک اظہر گانگہرو سے اسلحہ کے زور پر 18 لاکھ لوٹ لئے گئے ۔ پولیس ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد چھینی ہوئی رقم 18 لاکھ اور موبائیل فون واپس کروائی جائے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ داخل کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔ بعد میں ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادو کی مداخلت پر دہرنا ختم کیا گیا۔
ٹریفک معطل 

مزیدخبریں