حیدرآباد (بیورو رپورٹ) نندو شہر کے رہائشی مزدور اسد علی سیال نے مطالبہ کیا ہے کہ ذاتی دشمنی پر میرے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر ختم کرکے نندو پولیس کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اورمجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہہ ایس ایچ او ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے میں اور میرے اہل خانہ عدم تحفظ کا شکار ہےں،لہٰذا معاملے کا نوٹس لے کر ہمیں اور ہمارے اہل خانہ کو تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے۔
پولیس زیادتیوں
پولیس زیادتیوں سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل
Nov 20, 2022