قمبر علی خان(نامہ نگار ) ایس ایس پی ضلع قمبر شہدادکوٹ کیپٹن (ر) صدام حسین ضلع قمبر شہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والے 18 سینئر ہیڈ کانسٹیبلز کو بطور اے ایس آئیز اور 12اے ایس آئیز کو بطور سب انسپیکٹرز کے عہدے کی ترقی دے دی اور اس حوالے سے اگلے عہدے پر ترقی پانے والے مجموعی طور پر 30 سینئر پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ایس ایس پی آفیس قمبر میں کیا گیا اور اس تقریب میں ڈی ایس پی قمبر منظور احمد جوکھیو ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذوالفقار علی پٹھان اور ڈی ایس پی لیگل برانچ عنایت حسین بھی ایس ایس پی قمبر صدام حسین کے ہمراہ تھے اگلے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی ارباب علی ودھو ، ایس آئی نادر علی بھنگر ، ایس آئی روشن چانڈیو ، ایس آئی اعجاز احمد بھنڈ ، اے ایس آئی عبدالرزاق تونیو ، اے ایس آئی صوبدار علی بروہی ، اے ایس آئی گل بھار گوپانگ اور اے ایس آئی صابر حسین مسن سمیت دیگر شامل ہیں جن کو ایس ایس پی نے اگلے عہدے کے رینک لگائے ، اس سلسلے میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے اعزار میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کیپٹن(ر) صدام حسین نے کہاکہ ترقی پانے والے مذکورہ تمام تیس پولیس افسران مبارکباد کے مستحق ہیں دراصل یہ ترقی پولیس افسران واہلکاران کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے محکمانہ ترقی در حقیقت کسی بھی پولیس افسر کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ محکمہ پولیس کیلئے باعث فخر ہے اس حوالے سے میں امید کرتاہوں کہ آپ سب اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں محکمے کا نام روشن کریں گے اور تمام معاملات میں عدل وانصاف اور دیانتداری سے کام کرکے محکمہ پولیس میں نیک نامی کا باعث بنیں گے، تھانوں میں عوام الناس کے ساتھ شائستہ رویہ رکھیں ان کی بات تحمل سے سنیں اور ان کی میرٹ پر داد رسی کو یقینی بنائیں جبکہ علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عملی اقدامات اٹھائیں آخر میں ایس ایس پی قمبر صدام حسین نے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران واہلکاران کیلئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا ۔
18پولیس اہلکاروں