منڈا چوک (نامہ نگار)محکمہ لوکل گورنمنٹ مظفرگڑھ کے تحت 12 کروڑ سے زائد لاگت کی 16 سکیموں پر ٹینڈرز کا عمل مکمل ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ ٹینڈر کمیٹی کی نگرانی میں ٹینڈرز میں حصہ لینے والی 43 ٹھیکیدار فرموں کے سربمہر ٹینڈرز اوپن ہوئے جس میں ٹھیکیدار فرمز کے درمیان مسابقتی عمل کی وجہ سے پنجاب گورنمنٹ کو لاگت میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی بچت ہوئی جس پر ٹینڈرز کمیٹی نے ٹینڈرز منظور کر لئے۔
ٹھیکے نیلام
لوکل گورنمنٹ مظفر گڑھ کی 13 سکیموں کے ٹھیکے نیلام
Nov 20, 2022