بچوں میں خناق کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کریگا

Nov 20, 2022


ملتان(خصوصی رپورٹر)پاکستان میں بچوں کی خناق کی بیماری کی وجہ سے شدت کے بعد عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ خناق کی جو بیماری پوری دنیا سے ختم ہو چکی ہے وہ پاکستان بھر میں پھیل گئی ہے اور وزارتِ صحت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اب تک اس مرض سے 39 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اب عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے پاکستان کو اینٹی ڈفتھیریا سیرم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں