ملتان( خصوصی رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنڈیکیٹ کا35واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریئس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران کو یونیورسٹی کی سالنہ رپورٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈگری پروگرامز، سلیکشن بورڈ اور مختلف قومی و بین الاقوامی (اے۔او۔سی) کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر ،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، ڈاکٹر محمد بلال، شاہ سوار،میاں طارق عبداللہ،ڈاکٹر شفیق پتافی، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا،پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹرمحمد عمران،پلوشہ خانم نے شرکت کی ۔
کی منظوری
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں مختلف ڈگری پروگرامز‘ سلیکشن بورڈ کی منظوری
Nov 20, 2022