بورے والہ کو خوبصورت بنانے کا منصوبہ‘ دیواروں پر تاریخی پینٹنگز کا آغاز


بورے والا(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر کی قیادت میں مقامی سماجی تنظیم" ہیومنز آف بورے والا" سمیت دیگر سماجی تنظیمیں اور سول سوسائٹی نے"بورے والا وال آرٹ" کے نام سے شہر کی دیواروں کو دیدہ زیب تاریخی پینٹنگز کے ذریعے خوبصورت بنانے کا بیڑا اٹھا لیا اس سلسلہ میں سٹیڈیم روڈ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی دیوار پر اس خوبصورت منفرد منصوبے کا آغاز کردیا گیا جسکا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عادل عمر نے کیا اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ وقاص احمد گجر،چیف انکروچمنٹ انسپکٹر خرم شہزاد،وہاڑی چیمبر آف کامرس کے صدر میاں خالد حسین،(ر) پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمدشہزاد،ڈائریکٹر ہیومنز آف بورے والا ڈاکٹر سہیل عزیز،پی ٹی آئی کے سینئر راہنماءچوہدری اعجاز اسلم،سینٹری انسپکٹرز خالد جاوید،محمد افضل،اکبر علی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر نے شہریوں کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کے لئے سماجی اداروں کا انتظامیہ سے ملکر ایسے منصوبے شروع کرنا خوش آئند ہے۔

ای پیپر دی نیشن