لاہور ( نوائے وقت رپورٹ ) ترجمان افغان وزارت معاشیات احمد ولی عقیل کا کہنا ہے کہ بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے پاک افغان شراکت داری اور دوستانہ تعلقات خراب کرنیکی مزموم کوشش کر رہا ہے۔افغانستان کے معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ترجمان افغان وزارت معاشیات احمد ولی عقیل کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔احمد ولی عقیل کا کہنا ہے بھارت سازشوں سے افغانستان کوغیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،فغانستان کا پاکستان سے تجارتی حجم دیگر ممالک سے زیادہ ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان افغانستان سے ریکارڈ 743 ملین ڈالر تجارت کر رہا ہے اور افغانستان سے پاکستان برآمدات کا حجم 743 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان سے یومیہ 10 ہزار ٹن کوئلہ پاکستان بر آ مد کیا جارہا ہے، پاکستان، افغانستان کو پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے مکمل مدد کر رہا ہے۔احمد ولی عقیل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ مینیجمنٹ سسٹم اور آسان تجارتی ویزوں کی سہولت فراہم کی ہے ماضی کی طرح اب بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
بھارت سازشوں سے افغانستان کوغیر مستحکم کر نے کے درپے
Nov 20, 2022