میرٹ اور سنیارٹی پر آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ خوش آئند: ندیم اکبر زرگر

Nov 20, 2022


کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) میرٹ اور سنیارٹی پر”آرمی چیف“ کی تعیناتی کا فیصلہ خوش آئند ہے،ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے اہم عہدوں پر تعیناتی کے فیصلے سیاسی اور ذاتی کی بجائے قومی مفادات کے تحت ہونے چاہیں، سیاسی کشیدگی اور تناو¿ ختم کرنے کیلئے صدر مملکت اور حکومت کے درمیان خوشگوار روابط اور مذاکرات کے ملکی سیاست اور معاشی حالات پر مثبت اور حوصلہ نتائج برآمد ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار صرافہ ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر چوہدری محمد ندیم زرگر نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں