غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف ایکشن ہو رہا ہے: اسلم اقبال 

Nov 20, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر )سینئرصوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہاکہ پنجاب بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور اضافی پلاٹ بیچنے والوں کیخلاف بلا امتیاز ایکشن ہورہاہے ۔ غریب عوام کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف کرنے والوں سے حکومت ہر قیمت پر حساب لے گی۔ مافیاز اتنے طاقتور ہوچکے ہیں کہ وہ عدالتوں اور حکومت کو بھی کچھ نہیں سمجھتے۔ان پر ہاتھ ڈالاجائے تواداروں کے ملازمین پر تشدد کرتے ہیں ۔اس قبضہ مافیا نے ای او بی آئی میں بھی یتیموں، بیواؤں، مسکینوں اور مزدوروں کی محنت کی کمائی سے کھلواڑ کیا۔

مزیدخبریں