لاہور ( خصوصی نامہ نگار) مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں پیر سید محمد جلال الدین شاہ کے عرس کا اجتماع ہوا۔ اجتماع کی صدارت صوفی گلزار احمد قادری خلیفہ مجاز بریلی شریف نے کی اور تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہ پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قادری نابغہ روزگار محدث، عظیم فقیہ اور ولی کامل تھے۔ آپ نے زندگی بھر علوم اسلامیہ کی تدریس کی اور بڑے متبحر علماء تیار کئے ۔ آپ ایک صاحب بصیرت مرشد اور بیدار مغز مصلح تھے۔ آپ نے اپنے عہد کے جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ مفتی محمد رضا المصطفیٰ رازی،مفتی محمد زاہد نعمانی ،پیر سید محمد جلال الدین مشہدی نے بھی خطاب کیا۔عرس میں پیر سید عقیل شاہ بخاری، پیر سید محمد ابراہیم شاہ جلالی، مفتی محمد صمصام مجددی، مفتی محمد طاہر نواز طحاوی، علامہ محمد فرمان علی حیدری، صاحبزادہ محمد مرتضیٰ علی ہاشمی، قاری محمد غلام رسول جلالی، علامہ محمد عمر فاروق جلالی، مفتی محمد جاوید اقبال اجمیری سیالوی، علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد عبد اللطیف توگیروی، قاری محمد اصغر علی جلالی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، میاں محمد شفیع جلالی و دیگر نے شرکت کی۔