راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سیاسی جماعتیں پریشر نہ ڈالیں تو عدلیہ صاف اور شفاف انداز میں کام کرسکتی ہے،فوجداری نظام اور پولیس کی اصلاح کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین انجمن تاریخ و اثار شناسی پاکستان ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے سیٹیزن لاء فورم کے زیر اہتمام نظام عدل کی اصلاح کے موضوع پر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقدہ مجلس مذاکرہ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی، چیئرمین ایم کوکب اقبال ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمارے فوجداری نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے،فیصل خان نیازی ایڈوکیٹ، سرون کماربیل ایڈوکیٹ آف عمر کوٹ سندھ،راجہ غضنفر علی خان ایڈوکیٹ پرنسپل راولپنڈی لاء کالج، ماہر تعلیم پروفیسر زیب النسائ،پروفیسر میمونہ مشتاق،نثاربیگ پرنسپل لاء کالج سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی،شاہینہ شہاب الدین ایڈوکیٹ علی اصغر ثمر، پروفیسر ڈاکٹر محمود نمل یونیورسٹی وقاراحمد ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی، احسان کبریا صدر دائرہ نے خطاب کیا۔