لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان میں انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہم کرنےوالے سب سے بڑے اور نمبر ون4G آپریٹر ، معروف گروپ ویون کی کمپنی جاز نے لاہور میںSoulFest'22 کے انعقاد کیا۔کرونا کی وجہ سے آ¶ٹ ڈور فیسٹیولز سے دو سال کے وقفے کے بعد، جازنے لیک سٹی سے شروع ہونے والے مشہور SoulFest کو اب دوبارہ شروع کیاہے۔ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول، ایکٹیو میڈیاکے اشتراک سے لاہور کے لوگوں کیلئے پیش کیا جارہاہے۔جازکیش فیسٹیول کا آفیشل ڈیجیٹل پےمنٹ پارٹنر ہے، جس میں تمام فوڈ سٹالز اور ٹکٹ کا¶نٹرز پرموبائل ادائیگی کا حل پیش کیا گیا۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کیلئے جازکیش تمام کھانے پینے کی اشیاءاورجازکیش کی ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر چالیس فیصد کیش بیک کی سہولت بھی دے رہاہے۔اس اقدام سے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تاکہ وہ اس منفرد فیسٹیول میں مختلف قسم کے لذیذ کھانوں اور موسیقی سے لطف اندوز ہوں۔لائیو میوزک کے علاوہ، تماشا ایپ، باجو ایپ اور گیم نا¶ کے لیے خصوصی تجرباتی زون قائم کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کواس میلے میں لطف اندوز ہونے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مل سکیں۔جاز کے ہیڈآف مارکیٹنگ علی فہد نے اس حوالے سے کہا کہ ،”اپنے صارفین کے ساتھ ان مسحور کن لمحات کا اشتراک وہ چیز ہے جو ہمیں پاکستان کا معروف ڈیجیٹل آپریٹربناتی ہے۔
ہمارے نوجوانوں کے لیے اپنے دوستوں اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اچھی موسیقی اور بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین ترتیب ہے۔ میں لاہور کے لوگوں سے گزارش کروں گا کہ وہ اپنے ویک اینڈ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اس تہوار کا حصہ بنیں۔“