باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کل: پاکستانی‘ افغانوں کو آج بارڈر کراسنگ کی اجازت 


چمن (نوائے وقت رپورٹ) باب دوستی پر پاک افغان سرحدی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق پاکستانی، افغان شہریوں کو آج اپنے اپنے ممالک جانے کی اجازت پر اتفاق کر لیا گیا۔ کل پیر کو دوبارہ فلیگ میٹنگ ہو گی اور باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ فلیگ میٹنگ میں گزشتہ اتوار کو فائرنگ واقعہ اور بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے تجویز دی کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مشترکہ تحقیقات کی جائیں۔ باب دوستی پر ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ میکنزم بنایا جائے۔ کسی بھی واقعہ کی دونوں ممالک کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں۔ افغانستان  نے تجویز دی اور باب دوستی پر افغان مسافر خواتین کی چیکنگ کیلئے الگ روٹ ہو خواتین کی چیکنگ کیلئے پاکستان خواتین اہلکاروں کو تعینات کرے۔

ای پیپر دی نیشن